رگ یا پٹھے میں انجکشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا، اور ڈرپ کا بھی یہی حکم ہے، کیونکہ دوا جسم کے قدرتی راستوں سے معدے یا دماغ تک نہیں پہنچتی۔ البتہ بلا ضرورت صرف روزے کی مشقت سے بچنے کے لیے طاقت کا انجکشن یا ڈرپ مکروہ ہے۔
اگر صحت یابی یا سردیوں میں روزے رکھنے کی امید ہو تو قضا لازم ہے، فدیہ نہیں۔ فدیہ صرف اُس مریض یا بوڑھے کے لیے ہے جس کے صحت یاب ہونے کی امید نہ ہو؛ اور بعد میں طاقت آ جائے تو قضا لوٹ آتی ہے۔